حیدرآباد،30مئی(اعتمادنیوز)بنجارہ ہلز پولیس حدود میں جمعرات کے روز ایک 24سالہ طالب علم نے بلڈنگ سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔بنجارہ ہلزپولیس کے مطابق نعش کی شناخت جے وائی ہریش ولد سری رام کرشنا کی حیثیت سے کی گئی جو اوپل کے رہائشی ہیں۔جمعرات کے روز بنجارہ ہلز میں
واقع اپارٹمنٹ سے چھلانگ لگا دی جسکے نتیجے میں ہریش کو شدید زخم آئے۔اورموقع پر ہی فوت ہوگیا۔افراد خاندان نے پولیس کو بتایاکہ وہ دو سال سے اپنی خرابی صحت کی وجہ سے ذہنی طور پر پریشان تھا ،اس لئے اس نے یہ انتہائی اقدام اٹھایا۔بنجارہ ہلز پولیس نے ایک کیس رجسٹرڈ کرتے ہوئے نعش کو عثمانیہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کردیا۔